روشنی
صوفی بزرگ بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے 782 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 782 ویں 15 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک کے طول وعرض سے زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان مودود مسعود نے صدیوں پرانی رسومات ادا کیں اور ملک کے لئے خصوصی دعا کی گئی، سجادہ نشین نے تقریب کے دوران زائرین میں روایتی تبرکات بھی تقسیم کئے، دربار پر محفل سماع کا سلسلہ جاری ہے۔
عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے زائرین کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نقل وحرکت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔