روشنیسپیشل رپورٹ

غلاف کعبہ کل بروز اتوار کو تبدیل کیا جائے گا

روایت کے مطابق غلاف کعبہ ہجری سال کے آغاز یعنی اتوارٞیکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال تیار ہونے والے غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلو ریشم، 120کلو سونا اور 100کلو چاندی استعمال کیا گیا ہے، جس پر 20 لاکھ ریال کی لاگت آئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کسوہ کو 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں کی مدد سے تبدیل کیا جائے گا، مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے مقدس کعبہ کسوہ میں 200 سے زیادہ کاریگر اور منتظم کام کرتے ہیں جہاں خصوصی غلاف تیار کیا جاتا ہے۔

کسوہ کی تیاری کے لیے تقریبا 1,000 کلو گرام خام ریشم کی ضرورت ہوتی ہے جسے کمپلیکس میں سیاہ رنگ کیا جاتا ہے، 120 کلوگرام سونے کی تار اور 100 کلوگرام چاندی کی تار کی ضرورت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ نیا ہجری سال سعودی عرب میں آج سات جولائی کو شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button