
سنن ابی داؤد : مکتبہ شاملہ
كِتَابُ الصَّلَاةِ
بَابٌ فِي بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ
449 صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ وَقَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
باب: تعمیر مساجد کا بیان
ترجمہ : سیدنا انس ؓ سے روايت ہے كہ نبی کریم ﷺ نے فرمايا ” قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ لوگ مساجد میں باہم فخر نہیں کرنے لگیں گے ۔ “
تشریح : ’’ مساجد میں فخر ،، یعنی مساجد کےبارےمیں لوگ ایک دوسرے پرفخر یہ باتیں کریں گےمثلا ہماری مسجد بڑی ہے،اونچی ہے ،خوبصورت ہےوغیرہ ۔اور یہ معنی بھی ہوسکتا ہے کہ مساجد میں بیٹھ کراللہ کا ذکر کرنے کی بجائے فخریہ قسم کی باتیں کیا کریں گے اور دونوں ہی صورتیں بہت بری ہیں۔