فن اور فنکار

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سیتی تھی، صبا فیصل کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ انکی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے کپڑے سلائی کررتی تھیں۔

صبا فیصل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے میری کپڑوں کی فیکٹری تھی۔

میزبان نادیہ خان نے انٹرویو کے دوران صبا فیصل سے سوال کیا کہ انہوں نے ڈراما انڈسٹری میں قدم کیسے رکھا ؟
جواب میں سینئر اداکارہ نے کپڑوں کی فیکٹری ہونے کا انکشاف کردیا جس پر میزبان بھی حیران رہ گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز ، جو اب وزیراعلی پنجاب کے منصب پر فائز ہیں، انکے کپڑے سلائی کرتی تھیں
اداکارہ کی بات سن کر نادیہ خان بے حد متاثر ہوئیں اور انہیں ایک جوڑا اپنے لیے بنانے کی بھی فرمائش کردی۔
نادیہ خان کے ساتھ میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے اعجاز اسلم نے سوال کیا کہ کیا اب آپ نے مکمل طور پر یہ کام چھوڑدیا ہے؟
جس پر صبا فیصل نے جواب دیا کہ ہاں جب میں کراچی شفٹ ہوئی تو مجھے اپنا بزنس بند کرنا پڑا اور بزنس بند کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ کا ٹائم صرف سوچنے کیلئے لیا،استخارے کئے
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت سوچا کہ کہیں میں غلط تو نہیں کررہی اور ایسا نہ ہو کہ مجھے پچھتانا پڑے اپنے اس فیصلے پر لیکن آخر میں مجھے یہ ہی سمجھ آئی کہ بند کردینا چاہیے اور میں سب چھوڑ چھاڑ کراچی آگئی، اب کوئی پچھتاوا نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button