دلچسپ و حیرت انگیز

بی جے پی نے ووٹوں کی خاطر ’اللہ اکبر‘ کی صدائیں بلند کر دیں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جارحانہ مذہبی قوم پرست، مسلمان مخالف عزائم سے کون واقف نہیں، مگر ووٹوں کی بھوک نے بی جے پی کو اللہ اکبر کی صدائیں لگانے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے کوچ بہار سے الیکشن میں حصہ لینے والے بی جے پی کے امیدوار نسیت پرمانک نے تمام تر توجہ اس وقت سمیٹ لی جب انہوں نے انتخابی ریلی کے دوران ووٹ مانگنے کے لیے ’اللہ اکبر‘ کی صدائیں بلند کروادیں۔

نسیت پرمانک کی حمایت میں مغربی بنگال کے علاقے دنہاٹا میں گزشتہ روز بی جے پی کی اقلیتی مورچہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کوچ بہار کے صدر اور ایم ایل اے سوکمار رائے نے کہا کہ ابھی صرف دو اسمبلی حلقوں سیتائی اور دنہاٹا کے مسلمانوں کے ساتھ ریلی نکالی گئی تھی، مگر جلد ہی ضلع کوچ بہار کے تمام مسلمانوں کے ساتھ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس ضلع سے مسلم پنچایت کے حمایت یافتہ ہماری جماعت میں شامل ہیں، اس لیے اس ضلع سے اس طرح کی ریلی نکالنا کوئی انوکھی بات نہیں۔

لومبرگ کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 2014 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتیوں میں مسلمانوں کے خلاف رجحان میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

یاد رہے کہ مسلمانوں کواپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے والے مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر و جرائم کے بھارتی تاریخ میں سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button