سپیشل رپورٹ

یونیورسٹی کی طالبہ کا ڈائریکٹراسٹوڈنٹ افیئرز پر ہراساں کرنے کا الزام

 زرعی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے ڈائریکٹراسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم عباس پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا اور کہا ڈی ایس اےکےرویےکی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبورہوں۔

تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف پی ایچ ڈی کی طالبہ نے گورنر اور وزیراعلیٰ کو خط لکھا ، طالبہ راحیلہ انعم نے خط میں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

طالبہ نے کہا کہ ڈائریکٹراسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم عباس مجھےہراساں کر رہا ہے، انھوں نے دفتر بلا کر میرا موبائل فون چھینا اور بلیک میل کیا۔

خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹرندیم کامیرےانکل  سے جھگڑا چل رہا ہے ، انھوں نے مجھے بدنام کرنے کی دھمکی بھی دی ، یونیورسٹی انتظامیہ بااثرڈاکٹرندیم کے خلاف  کارروائی نہیں کر رہی۔

راحیلہ انعم کا کہنا تھا کہ ڈی ایس اے کے رویےکی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبورہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button