جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 55گیس کنکشن منقطع، 13لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید55گیس کنکشن منقطع، اور13لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید55 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 13لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع گئے ۔

شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع مزید12ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5گیس کنکشن منقطع کیے گئے.ٹیم نے 1لاکھ 16 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 30کنکشن منقطع کیے اور10لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے.

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے . فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے 1لاکھ 63ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button