دنیا

ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو تلاش کرکے پکڑ لیا

روسی صدر ویلادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے پکڑ لیا ہے، حملہ آوروں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی۔

روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے کل ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ جس نے حملے کا حکم دیا اسے بھی سزا دی جائے گی، ماسکو کانسرٹ ہال حملے پر 24 مارچ کو یوم سوگ ہوگا۔

صدر پوتن نے کہا کہ کانسرٹ ہال حملے کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے، حملے کے بعد امدادی کارروائیوں پر ایمرجنسی سروسز، اسپیشل سروسز کے شکر گزار ہیں، حملے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ہمارے دشمن ہمیں منقسم نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں دہشتگرد حملے سے ہلاک افراد کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔

گزشتہ شام کارکس سٹی ہال میں فائرنگ اور دھماکے سے 120 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، کارکس سٹی ہال حملے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button