دنیا

وقت آگیا جنگ بندی ہو، فلسطینی ریاست قائم کی جائے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ اب وقت آگیا کہ جنگ بندی کی جائے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ اب وقت آگیا کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ 

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کےلیے رفح آیا ہوں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اب انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے،  غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے  کہا کہ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔ اب وقت ہے کہ انسانی بنیاد پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہو۔

 انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم ہو، اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button