فن اور فنکار
زرداری ایکبار پھر صدر، ماڈل ایان علی دل کی بات زباں پر لے آئیں
سُپر ماڈل ایان علی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے پر دلچسپ ٹویٹ کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے خاطر جمع رہیں کیوں کہ انہوں نے انہیں انہیں مبارک دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایان علی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پرانے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے میزبان اور نامور فلم اسٹار شان شاہد ایان علی سے آصف علی زرداری کے لیے بارے میں ان کی رائے پوچھتے ہیں۔
جواب میں ایان علی کہتی ہیں کہ ’بہت احترام کے ساتھ کہنا چاہوں گی کہ وہ (آصف زرداری) ریاست کے سربراہ، ہمارے صدر ہیں، ہم سب ان سے پیار ہیں۔‘
جس پر شان شاہد کہتے ہیں کہ ’ہم سب اس سے پیار کرتے ہیں‘ اور پھر ایان علی نے مسکراتے ہوئے آخر میں کہا کہ ’جی بالکل، اب آگے کچھ مت بولیں اور اگلا سوال کریں۔‘