فن اور فنکار

باجی کپڑے تو پورے پہنو! مریم نفیس کی شوہر کے ساتھ تصاویر پر صارفین برہم

ماڈل و اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں شوہر کے ہمراہ بیرون ممالک سیر و تفریح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے انہیں مکمل لباس پہننے کے ہدایت نما مشورے دیئے ہیں۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے سیر سپاٹے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیدہ زیب لباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم صارفین نے اداکارہ کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سیر و تفریح کے دوران مکمل لباس پہننے کی ہدایات کیں۔صارفین نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ مسلمان خاتون ہیں اور مسلمان عورتوں کو جسم ڈھانپنے والا مکمل لباس پہننے کی تلقین کی جاتی ہے۔

بعض صارفین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی تعریفیں کیں لیکن ان کے بولڈ لباس پر اعتراض کیا اور انہیں جسم کو ڈھانپنے والا مکمل لباس پہننے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button