جرم کہانی

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث غیر ملکی گرفتار

انسداد منشیات فورس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے غیر ملکی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سیکٹر ای اور ایف میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت میں ملوث غیر ملکی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے آئس اور کوکین بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اس آپریشن کا دائرہ کار ملک کے دیگر شہروں میں بھی بڑھایا جائے گا اور ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف اس مہم میں اے این ایف کا ساتھ دیں اور منشیات فروشی سے متعلق ہیلپ لائن 1415 پر اطلاع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button