دنیا

اسرائیل نے کم و بیش جنگ بندی کو قبول کر لیا

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ‘کم و بیش’ غزہ جنگ بندی کو قبول کیا ہے تاہم حماس کے جواب کا انتظار ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مجوزہ غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے فریم ورک کی توثیق کی ہے اور اب یہ فلسطینی گروپ حماس پر منحصر ہے کہ وہ اس پر رضامندی ظاہر کرے۔

یہ تبصرہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ثالثوں کی دوبارہ ملاقات سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا یے۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں ایک سینئر اہلکار نے کانفرنس کال پر صحافیوں کو بتایا کہ ایک فریم ورک ڈیل ہے اسرائیلیوں نے کم و بیش اسے قبول کر لیا ہے، ابھی گیند حماس کے کیمپ میں ہے۔

امریکی اہلکار نے کہا کہ فریم ورک کی تجویز میں چھ ہفتے کی جنگ بندی کے ساتھ ساتھ حماس کی طرف سے ان قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے جنہیں کمزور سمجھا جاتا ہے جس میں بیمار، زخمی، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button