ٹیکنالوجی

پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز

پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، ہنگورکلاس آبدوزیں جدیدترین ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سےلیس کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے پاک بحریہ کی چھٹی ہنگورکلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈاینڈاانجینئرنگ ورکس میں ہوا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کےمہمان خصوصی تھے، ہنگورکلاس آبدوزیں جدیدترین ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف نے آبدوزتیاری میں چائنہ شپ بلڈنگ کمپنی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

قومی جہاز اورآبدوزسازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈکوارٹرز کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ جدیدآبدوزکی تیاری میں وزارت دفاعی پیداوار،پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں

ہنگورکلاس آبدوزوں کی پاکستان میں تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button