جرم کہانی

درخت سے باندھ کر بچے پر تشدد، آخر کس جرم میں؟

 کھیت سے آلو چننے پر زمیندار نے 15 سالہ لڑکے کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاؤں میں گھر کے لئے کھیت سے آلو چننے پر زمیندار نے پندرہ سالہ لڑکے کو درخت سے باندھ تشدد کیا ، زمیندار قدیر بچے عبداللہ کو درخت سے باندھ کرجوتوں اورمکوں سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

زمیندار کی لڑکے کو درخت سے باندھنے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

ڈی پی او طارق ولایت نے لڑکےکودرخت سےباندھ کرتشددکرنےکانوٹس لےلیا، جس کے بعد ملکہ ہانس پولیس نے لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ
درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button