سیاسیات

مذہبی لبادہ میں ملک کے بڑےبڑے فیصلے کرائے گئے٬ عون چوہدری

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اور عمران خان و بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے گواہ عون چوہدری کا کہنا ہے کیا لیڈر ایسے ہوتے ہیں، ملک کیساتھ مذاق کیا گیا، خوابوں پر ملک کے فیصلے ہوتے تھے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں جج کے سامنے جو بیان دیا وہ بالکل سچ پر مبنی ہے، میں اس نکاح کا گواہ تھا، یہ نکاح عدت کے دوران ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی۔

عون چوہدری کا کہنا تھا جج کے سامنے مفتی سعید نے اقرار کیا کہ ان کے علم میں عدت کا معاملہ نہیں لایا گیا، خود کو پارٹی کا لیڈر کہلاتے ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے جھوٹ پر کرتے ہیں، لوگوں کو درس دیتے ہیں اور نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں، بچوں کو کیا سبق مل رہا ہے، جھوٹ پر مبنی نکاح پر خود کو اتنا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button