صحت

پنجاب میں نمونیا مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

پنجاب میں نمونیا مزید7بچوں کی زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد بچوں کی اموات 200 سے تجاوز کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا، یہ بیماری سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔

24گھنٹے کے دوران پنجاب میں نمونیا مزید 7بچے انتقال کرگئے ، جس میں سے لاہور میں نمونیا سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں لاہورسے 178 نئے کیسز سامنے آئے۔

پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 303 اموات اور 18ہزار804 کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 520 کیسز رپورٹ ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button