سپیشل رپورٹ

کون سے گھر چوری کیلیے آسان ہدف ہوتے ہیں؟ سابق چور کے انکشافات

بند یا سنسان مقامات پر واقع گھر چوروں کے لیے نعمت مترکبہ مانے جاتے ہیں لیکن درحقیقت کون سے گھر چوروں کا آسان ہدف ہوتے ہیں اس کا انکشاف سابق خاتون چور نے کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی رہائشی جینی ریڈ کلف جس نے نوعمری میں چوری کی وارداتیں کرنا شروع کر دی تھیں اور کئی گھروں کا صفایا کیا تاہم 20 سال قبل زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی نے ان کا مقصد حیات ہی بدل ڈالا اور انہوں نے چوری کے پیشے کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔

تاہم چوری کا تجربہ رکھنے والی جینی اس حوالے سے کچھ تجربات شیئر کرتے ہوئے شہریوں کو چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لیے کچھ گر بتائے ہیں اور ان گھروں کی نشاندہی کی ہے جو چوروں کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔

سابق خاتون چور نے جن اہم باتوں کی نشاندہی کی ہے اگر اس حوالے سے احتیاط برتی جائیں تو چوری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے:

گھروں میں سی سی ٹی وی کیمرے تحفظ کے لیے لگوائے جاتے ہیں تاہم جینی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بے احتیاطی بھی چوروں کو آپ کے گھر کا راستہ دکھا سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر گھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم لگا ہے تو اس کا پورا کنٹرول کسی کمپنی کو دینے کے بجائے اپنے ہاتھ میں رکھیں کیونکہ دوسرے کو کیمروں کا کنٹرول دینے کی صورت میں گھر کے اندر کی معلومات کو ٹریک اور شیئر کیا جا سکتا ہے جب کہ کسی بھی منسلک ڈیوائس کو ہیک بھی کیا جا سکتا ہے۔

گھر میں پیڑ پودوں کی بھرمار:

جینی کا کہنا ہے کہ ایک چور کو چھپنے کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ اس وقت ہو جب وہ اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا ہو یا جب وہ فرار ہو رہا ہو۔ صحن یا لان میں موجود درختوں اور بڑی جھاڑیاں مجرم کے چھپنے کی بہترین جگہیں ہے لہٰذا ان کو فوری ختم یا کم کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا:

آج کل سوشل میڈیا پر اپنے پل پل کی مصروفیات کی خبریں، گھر کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنا معمول بن گیا ہے تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ اس طرح سے مجرموں کو آپ کی ہر حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے اور وہ صرف ٹرولنگ کے ذریعے ہی اپنا ٹارگیٹ جان لیتے ہیں۔

چور کو چکمہ دینا سیکھیں:

خالی گھر ہر چور کے لیے من پسند ہدف ہوتے ہیں تاہم اگر آپ گھر والوں کی عدم موجودگی میں ہوشیاری سے چوروں کو یہ چکمہ دینے میں کامیاب رہیں کہ گھر میں لوگ موجود ہیں تو اس سے چور گھر کے اندر کی حقیقت نہیں جان پاتے۔ اس کے لیے گھر کی بتیاں روشن رکھنا، ہلکی پھلکی موسیقی لگانا یا نقلی مجسمے کھڑے کر کے گھر میں افراد کی موجودگی کا تاثر دینا جیسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

پڑوسیوں پر اعتماد مگر ایک حد تک:

ہر شخص کا واسطہ پڑوسی سے پڑتا ہے لیکن بہتر ہوگا کہ اس حد تک بھی اعتماد نہ کریں کہ گھر کی چابی کی ایک نقل ان کے حوالے ہی کر دیں۔

گھریلو استعمال کے اوزار:

گھر کے چھوٹے موٹے کاموں کے لیے اوزاروں کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے یہ احتیاط کریں کہ ان کو استعمال کے بعد محفوظ مقام پر رکھیں اور ایسی جگہ نہ چھوڑیں کہ جہاں کوئی بھی مجرم ان تک آسانی سے پہنچ کر انہی اوزاروں کی مدد سے آپ کے گھر کا صفایا کر جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button