سپورٹس

” شعیب ، ثناء ، ثانیہ ” میں سب سے زیادہ امیر کون ؟

کرکٹر شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی تہلکہ خیز خبر کے بعد تینوں معروف شخصیات کی دولت کا مقابلہ ہونے لگا۔

ثناء جاوید پاکستانی شوبز انڈسٹری میں متعدد پراجیکٹس سے نام کما چکی ہیں جن میں نہ صرف ڈرامے بلکہ فلمیں بھی شامل ہیں۔

ثناء جاوید پاکستانی مشہور ڈراما ‘ پیارے افضل’ میں مرکزی کردار عائزہ خان کی بہن بنی تھیں۔ پھر سال 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘ذرا یاد کر’ میں منفی کردار ادا کر کے بہترین اداکارہ کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی تھی۔

اداکارہ سال 2019 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی سفیرِ خیرسگالی بھی مقرر ہوئیں اور پاکستانی ٹیلی ویژن شو ‘جیتو پاکستان’ کا بھی حصہ بنیں۔

ڈراموں کے علاوہ انہوں نے فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ساتھ ساتھ مشہور برانڈز کی تشہیری مہم میں کام کر کے بھی اپنی آمدنی میں اضافہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثناء جاوید کے اثاثوں کی مالیت کا مجموعی تخمینہ تقریباً 40 سے 70 کروڑ تک لگایا جارہا ہے۔

بات شعیب ملک کے اثاثوں کی کی جائے تو انکی مالیت کا مجموعی تخمینہ تقریباً 25 ملین ڈالر (پاکستانی 6 ارب روپے سے زائد) لگایا جارہا ہے۔

شعیب ملک نے نہ صرف قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن کر اپنی دولت میں اضافہ کیا بلکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیل کر 70 ہزار ڈالر کمائے۔

کرکٹ کے علاوہ شعیب ملک نے پاکستان کے مختلف چینلز کے شوز میں بھی کام کیا جن میں ‘دا الٹیمیٹ مقابلہ’ اور ‘جیتو پاکستان’ شامل ہیں۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی مالیت 26 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ انکے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور دبئی میں پرتعیش گھر ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ثانیہ مرزا کے بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔

ویڈیو، شعیب کا گھاٹا، ثانیہ مرزا کا کچھ نہیں جاتا
شعیب اور ثانیہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت کا اندازہ لگایا جائے تو دونوں کی مجموعی دولت 282 سے 302 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

اس لحاظ سے شعیب اور ثانیہ کی کل دولت تو ثناء جاوید کی مجموعی دولت سے کئی گنا زیادہ ہے جبکہ صرف شعیب ملک کی دولت دیکھی جائے تو وہ بھی ثناء جاوید سے 287 فیصد زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button