سپیشل رپورٹ

’غزہ جنگ ختم ہوئی تو اسرائیلی حکومت ختم ہو جائے گی‘

اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ ختم ہوئی تو اسرائیلی حکومت ختم ہو جائے گی۔

اسرائیلی اخبارات Haaretz اور Maariv کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر نے پارٹی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ردعمل دینے کی ہدایت کی ہے۔

بین گویر، جو بڑی سیکیورٹی کابینہ کا حصہ ہیں لیکن جنگی کابینہ کا نہیں ہیں نے حالیہ ہفتوں میں کئی مواقع پر نیتن یاہو کے ساتھ جھڑپیں کر چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ بیزال سموٹریچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو امریکی دباؤ کے باوجود جنگ کی شدت میں اضافہ کرنا چاہیے۔

اسرائیلی اخبار Haaretz کے مطابق اسرائیل کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی فوج کو "جنگ کی شدت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کرنا چاہیے”۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد راستہ ہے جس سے ہم واقعی یرغمالیوں کو گھر لا سکتے ہیں اور یہاں ایک خودمختار اور محفوظ یہودی ریاست کے طور پر اپنا وجود برقرار رکھ سکتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انتہاپسند وزیر اپنی حکومت کو غزہ پر قبضے کے لیے اکساچکے ہیں اور ساتھ ہی فلسطینیوں کو غزہ چھوڑ کر کہیں اور جاکر بسنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button