سپورٹس

ثناء کی طلاق اور شعیب سے افیئر کب اور کیسے شروع ہوا ؟

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے متعلق صحافی نعیم حنیف نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔

حال ہی میں نعیم حنیف نے ایک پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے شو میں شرکت کی اور سال 2024 کی پہلی ہوشربا خبر پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ’ ثناء جاوید سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے رشتہ ازداج میں منسلک ہوئی تھیں۔ پھر ایک شو میں ثناء اور شعیب ملک کی ملاقاتیں ہونے لگیں اور بات یہاں تک جا پہنچی کہ شعیب ملک شو میں شرکت اس شرط پر کرتے تھے کہ اگر ثناء جاوید اس شو میں آئیں گی تو ہی میں بھی آؤنگا‘۔

نعیم حنیف نے بتایا کہ ’ شعیب کے افیئر کی خبریں زیرِ گردش تھیں لیکن ان کے ساتھ اداکارہ عائشہ عمر کا نام جوڑا جارہا تھا کیونکہ ثناء جاویر عمیر جسوال کے نکاح میں تھیں اس لیے کسی کا شک ان پر گیا ہی نہیں‘۔

ویڈیو، شعیب کا گھاٹا، ثانیہ مرزا کا کچھ نہیں جاتا
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ خبر ثانیہ مرزا کو بھی پتہ چل گئی تھی اور دونوں کے درمیان آخری لڑائی ثناء جاوید کے مسئلے پر ہی ہوئی۔ ثانیہ نے شعیب کی فیملی سے رابطہ کیا جس کے سبب ثانیہ کا سسرال کے افراد دبئی روانہ ہوئے اور صلح کروانے کی بھرپور کوشش کی لیکن نہ شعیب نے اس شادی کو بچانا چاہا اور نہ ہی ثانیہ میں اب شعیب کو موقع دینے کی ہمت باقی تھی‘۔

نعیم حنیف نے یہ بھی کہا کہ ’ دوسری جانب ثناء جاوید جو پہلے سے شادی شدہ تھیں شعیب ملک سے عہد و پیمان کے بعد اس عمیر سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوگئیں اور دو سے تین ماہ قبل ثناء نے عمیر جسوال سے طلاق مانگ لی جو عمیر کیلئے بے حد مشکل لمحات ثابت ہوئے‘۔

خیال رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیک وقت ‘الحمد اللہ’ کے کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی اور ثناء جاوید کی شادی کی تصاویر شامل تھیں۔

شعیب ملک کی حالیہ شادی کی خبر عام ہونے پر ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی میڈیا میں بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ‘ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی تھی’۔

سوشل میڈیا صارفین اہلیہ سے بے وفائی کرنے پر شعیب ملک اور ایک گھر توڑنے پر ثناء جاوید پر شدید تنقید کرتے نظر آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button