سپورٹس

ثانیہ مرزا، مشہور بھارتی کرکٹر کے ساتھ، افواہیں گرم

قومی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی اختیار کرنے والی ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی بھارت اور پاکستان میں میڈیا پر چھائی رہنے والی شادیوں میں سے ایک ہے۔ سرحدوں سے تقسیم کے باوجود انہوں نے تمام دقیانوسی تصورات کو توڑا اور اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس وقت یعنی 2010 میں یہ ہندوستان اور پاکستان کے نیوز چینلز پر ایک ٹرینڈنگ موضوع بن گیا تھا، کیونکہ دونوں ہی اپنے اپنے ممالک میں مشہور شخصیات تھیں۔

اس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ پیار کے ان پنچھیوں کو مستقبل میں علیحدگی کا سامنا کرنا پڑے گا، جنوری 2024کو شعیب ملک نے باضابطہ طور پر اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کے اعلان نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی 13 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی اب تک ٹرینڈنگ موضوع ہے جس پر صارفین اظہارِ خیال کرتے دکھائی دے رہے ہیں، شعیب ملک کی شادی پر کئی میمز اور لطیفے بھی وائرل ہو رہے ہیں۔

انہی تبصروں کے درمیان ثانیہ مرزا کی اسٹار بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے ساتھ شادی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کو بطور ایک جوڑا پیش کرتی ترمیم شدہ تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں، کچھ ایکس صارفین مذاق میں یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ چونکہ دونوں ہی اب سنگل ہیں اس لیے انہیں شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہیے۔

اگرچہ ہم ثانیہ مرزا اور محمد شامی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں نہیں جانتے، اس لحاظ سے یہ پوسٹس بے بنیاد ہو سکتی ہیں۔ تاہم، شائقین یقینی طور پر دونوں کھیلوں کے سپر اسٹارز کو ایک جوڑے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button