صحت

پنجاب میں 50 بچے نمونیا سے جاں بحق

 نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 50 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے، ہر سال پنجاب میں نمونیہ سے اتنی ہی اموات ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال نمونیہ سے اموات زیادہ نہیں ہوئیں، جن بچوں کا قوت مدافعت کم ہے وہ نمونیہ سے متاثر ہوتے ہیں، ورنہ نمونیہ سے سو میں سے ایک بچے کی جان جاتی ہے۔

پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ جنوری میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ ہوا، پنجاب میں 50 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے، ہر سال پنجاب میں نمونیہ سے اتنی ہی اموات ہوتی ہے۔

جنوری میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ ہوا، پنجاب میں 50 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے، ہر سال پنجاب میں نمونیہ سے اتنی ہی اموات ہوتی ہے۔

پنجاب کے پاس کورونا کی پچاس ہزار بوسٹر خوراک آرہی ہے، کورونا بوسٹر ڈوز نئے ویرینٹ کو کور کرے گی۔

کورونا کا نیا ویرینٹ زیادہ خطرناک نہیں، جے این ون ویرینٹ پھیپڑوں کو زیادہ متاثر نہیں کررہا، صحت کارڈ ہمیں ہر گھنٹے ڈیڑھ کروڑ روپے کا پڑرہا تھا، صحت کارڈ کا ہر سال سرکار پر اربوں کا خرچہ تھا، صحت کارڈ میں پچاس فیصد ڈس کاؤنٹ کردیا تاکہ اس میں بہتری آسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button