انتخابات

الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں٬ الیکشن کمیشن نے اہم معاملہ اٹھا دیا

ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث الیکشن میں تاخیر اور متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے۔

ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو الیکشن میں تاخیرکا خدشہ ہے، بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کرانا پڑیں گے جس کے لیے پہلے ہی وقت محدود ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اسپیشل کاغذ بیلٹ پیپرز کے لیے مہیا کیا ہے وہ بھی ضائع ہوجائےگا، تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دے چکے ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھپوائے جا رہےہیں، انتخابی نشانات تبدیل کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو ایسے حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button