سیاسیات

شیر افضل مروت ہمارا ہے اور ہمارے ساتھ ہی رہے گا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اختلافات بھلا کر پارٹی کے امیدوار کو سپورٹ کریں، شیر افضل مروت ہمارا ہے اور ہمارے ساتھ ہی رہے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے ہمیں اس کے مقصد کو دیکھنا ہے، پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن اختلافات میں نہ پڑیں۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے الیکشن کے حوالے سے اتحاد نہیں ہوا تھا، ان کے ساتھ پہلے اتحاد تھا لیکن اب نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ شیر افضل مروت ہمارا ہے اور ہمارے ساتھ رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رہتا ہے اور یہی جمہوریت ہے، امیدواروں کی فہرستیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پاکستان کو جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button