انتخابات

کس سیاسی جماعت کو کونسا انتخابی نشان الاٹ ہوا؟

آئندہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 145 سیاسی جماعتوں کو نشان الاٹ کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر کا نشان جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کو موم بتی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ جناح کو سائیکل جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کوعقاب کا نشان فراہم کیا گیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی اور پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے177 آزاد امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button