سپیشل رپورٹویڈیوز

ویڈیو: دلت خاتون کی سرِ عام پٹائی پر بھارتی پولیس کی انوکھی وضاحت

آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت میں تعصب اور شدت پسندی سنگین موڑ اختیار کرتی جا رہی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر تعصب پسندی سے متعلق وائرل ہونے والی نئی ویڈیو بھارتی ریاست بہار کی ہے۔

اس ویڈیو میں بہار پولیس کے ایک اہلکار کو دلت ذات سے تعلق رکھنے والی خاتون پر سرِ عام چھڑی سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو سورسند پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر راج کشور سنگھ کی جو عوامی مقام پر عورت کو ڈنڈے سے پیٹ رہے ہیں۔

دوسری جانب بہار پولیس نے اس ویڈیو پر انوکھی وضاحت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا پولیس اہلکار صرف اغوا کے معاملے میں دو فریقوں کے درمیان لڑائی کے بعد نظم و ضبط برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی بربریت پر مبنی اس ویڈیو نے بھارت کے کچھ حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے جس کے بعد عوام کی جانب سے اس پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button