پاکستان

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا کیس، عدالت کا عبوری حکم جاری

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کے کیس میں عبوری حکم جاری کر دیا ہے۔

لیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے پر پارٹی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 3 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے عبوری حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے اپنے عبوری حکم میں الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت حاصل کرنے کے لیے 2 جنوری تک مہلت دی ہے۔

عبوری حکم  میں کہا گیا ہے کہ وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے شیڈول میں توسیع کی گئی ہے اور دوسرے صوبوں میں مخصوص نشستوں پر وکیل نے ہدایات کیلیے مہلت دینے کی استدعا کی جس پر انہیں 2 جنوری تک مہلت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر دارخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی فہرست تیار کی اور پی ٹی آئی چیئرمین نے مخصوص نشستوں کی فہرست منظور کی لیکن الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی فہرست پر بے بنیاد اعتراض لگائے۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کی فہرست منظور کرنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button