پاکستان

سانحہ 9 مئی:51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنےکاحکم

گوجرانوالا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گوجرانوالا کینٹ پر 9 مئی کو حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔

عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

مقدمے میں دہشت گردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

51 ملزمان میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی،احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللّٰہ چیمہ کے نام بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

مقدمے کے دیگر ملزمان میں بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button