تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن سروے کروانے کا شوق ٬ ٹی وی چینلز برے پھنس گئے

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پابندی کے باوجود انتخابی سروے کرانے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

نجی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا کو ارسال کردہ خط میں چیئرمین پیمرا کو سروے کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اس حوالے سے فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پیمرا کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت سروے کرنے پر پابندی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعدد ٹی وی چینلز حلقوں کے سروے کر رہے ہیں، سروے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہیں۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 8 فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی تھیں۔

پیمرا کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ہدایت کے مطابق چینلز کالعدم تنظیموں، اُن کے نمائندوں یا اراکین کے بیانات نشر نہیں کر سکتے۔

تاہم پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس طرح کے بیانات نشر کرنے کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی، جب انہیں نشر کرنے کا مقصد اس طرح کی تنظیموں کے نظریات، مذہب کے غلط استعمال یا اُن کی بربریت کو بے نقاب کرنا ہو۔

پیمرا نے کہا کہ جمہوریت، جمہوری اصولوں اور انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے یہ پاکستان کے تمام شہریوں، اداروں، تنظیموں اور اداروں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر حد تک تعاون اور سہولت فراہم کریں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button