انتخاباتتازہ ترینخبریں

پرویز الٰہی کا جیل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی مجموعی طور پر 6 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں 3 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی نشستیں شامل ہیں۔

پرویز الٰہی سے  اڈیالہ جیل میں ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اور ان سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروائے۔

پی ٹی آئی صدر گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ سے قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، وہ این اے 59، 64 اور 69، پی پی 23، 32 اور 34 سے الیکشن لڑیں گے۔

علاوہ ازیں، پی ٹی آئی رہنما علی ظفر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم تین حلقوں سے عام انتخابات لڑیں گے۔

علی ظفر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے اسلام آباد ہائی کورٹ سے توشہ خانہ کیس پر فیصلہ جلد آ جائے گا اور الیکشن کمیشن سے بھی جلد انتخابی نشان کا فیصلہ آ جائے گا، تازہ سروے کے مطابق 70 فیصد عوام پی ٹی آئی اور 30 فیصد دیگر جماعتوں کے حق میں ہیں، اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، امیدواروں کیلیے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی اور کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روکنا غیر جمہوری عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button