تازہ ترینجرم کہانیخبریں

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ

راولپنڈی  میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے جج سماعت کے بعد واپس جارہے تھے کہ تھانہ ایئرپورٹ کےعلاقے میں  گاڑی کے قریب فائرنگ کی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیر اور ان کا پولیس اسکواڈ محفوظ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ کر دی، ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ملزم نشہ کا عادی لگتا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button