تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت کا گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ

نگراں حکومت نے جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

نگران وزیر خزانہ شمشاداختر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو توانائی شعبے کے ٹیرف پر نظرثانی سے آگاہ کر دیا گیا، رئیل اسٹیٹ ،ری ٹیلرز سمیت دیگرشعبوں پراضافی ٹیکس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے 9415 ارب روپے کےٹیکس ہدف کاحصول پہلی ترجیح ہے ٹیکس محاصل میں شارٹ فال ہوا تو پھراضافی اقدامات کاسوچیں گے، حکومت نے 1.5 ارب ڈالر کا انٹرنیشنل بانڈ کے اجراکا فیصلہ مؤخر کردیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدےکے بعد ریٹنگ میں بہتری آئےگی، ریٹنگ میں بہتری کے بعد بانڈجاری کرنے پر غور کیا جائے گا اس سال عالمی بینک سے 2 ارب ڈالر فنڈز ملنے کا امکان ہے اے ڈی بی، اسلامی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹکچر بینک سے بھی مجموعی 1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ معیشت میں بہتری آئی ، مزید بہتری کیلئے بہت کام کی ضرورت ہے، پاکستان کا آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہنا ضروری ہے اس وقت 3 ارب ڈالر کے پروگرام کی تکمیل ترجیح ہے، وقت ملا تو آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بھی بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے ،مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف کے ساتھ رہنا ضروری ہے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے ابھی سے کام شروع کرنا ہے، آئی ایم ایف نے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کیلئے کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button