تازہ ترینخبریںدنیا

خدارا جنگ رکوائی جائے !! دنیا کی سیکڑوں شخصیات کا اقوام متحدہ کو خط

دنیا کی 298 اہم اور ممتاز شخصیات نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر غزہ پر اسرائيل کی جارحیت کی مذمت کی ہے اور غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

دنیا کی 298 اہم اور ممتاز شخصیات نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریس کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے غزہ پر اسرائيلی فوج کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے اور غزہ جنگ کو ختم کرانے کے لئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مذکورہ خط میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

اینٹونیو گوتریس کے نام خط میں ان اہم شخصیات نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ اور غرب اردن میں رہائشی عمارتوں، اسکولوں، ہسپتالوں، مسجدوں، گرجا گھروں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے گزارش اور توقع کرتے ہیں کہ آپ اب ضرورت کے وقت اٹھیں گے اور خون خرابہ کو ختم کرانے میں کوئی دریغ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button