تازہ ترینخبریںپاکستان

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت: سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیا ہے؟

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں اور اب جائے واردات کے سی سی ٹی وی کیمرا کی تفصیلات کا ذکر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی کی ہے۔

ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج خود دیکھی ہے۔ اس فوٹیج میں عاصم جمیل کی موت سے قبل آخری لمحات میں پیش آئے واقعات ریکارڈڈ ہیں۔

آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔ لیکن انہوں نے سینے میں گولی داغ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button