تازہ ترینخبریںسیاسیات

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی قوم سے مذاق ہے

سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 8 روپے فی لیٹر کی کمی قوم سے مذاق ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے، پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے لیٹر اضافے کے بعد 8 روپے کی کمی قوم سے مذاق ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کا ذمہ دار تینوں حکمران پارٹیاں ہیں، عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے نظام کے تحت سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔

اس سے قبل سراج الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس وقت پوری حکومت آشوبِ چشم میں مبتلا ہے اور اندھا بہرا گونگا نظام ہے۔ ہر بحران کے پیچھے مافیا کا ہاتھ ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران سستا تیل اور گیس دینے کو تیار ہے مگر خود ہماری حکومت ہی یہ سہولت لینے سے انکاری ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ دوا، آٹا، چینی یا کوئی اور بحران آتا ہے تو پتا چلتا ہے اس میں مافیا ملوث ہے، یہ سب کچھ منصوبے کے تحت ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button