تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ کل

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائےگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ کل سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے۔ سیشن کورٹ ،اےٹی سی نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کیں تھیں۔

درخواست کے مطابق 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ عدالتوں کو مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے 3 مقدمات اور اسلام آباد میں احتجاج کے 3 مقدمات شامل ہیں۔ توشہ خانہ ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے نے سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی کل سماعت کے لئے مقرر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button