تازہ ترینخبریںسیاسیات

نواز ، شہباز اور مریم کی اہم ترین بیٹھک : میڈیا سے بات کرنے سے گریز

شہباز شریف اور مریم نواز کے لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک آج ہوگی، نوازشریف اپنے دفتر پہنچ گئے ہیں تاہم انہوں نے میڈیا سے بات نہیں کی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے جب کہ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی آج ہونے والی غیر معمولی بیٹھک میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اہم میٹنگ میں شرکت کے لئے اپنے دفتر پہنچ گئے ہیں، تاہم انہوں نے گاڑی سے اتر کر صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور تیزی سے دفتر کی طرف روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ن لیگ کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیانیے پر مشاورت ہوگی جب کہ پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز، شہباز شریف اور مریم نواز آج کی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات پر بھی مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دھڑ بندیوں کی اطلاع پر نوازشریف نے شہباز شریف کوفوری طور پر لندن طلب کیا تھا۔

زرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے ایک گروپ نے نوازشریف سے شکوہ کیا تھا کہ ہمیں استقبال کے معاملات پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جب کہ 10 ایم پی ایز اور 3 ایم این ایز کے گروپ نے شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button