تازہ ترینجرم کہانیخبریں

تیسری بیٹی کیوں پیدا ہوئی ؟ ماں نے ہسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا دی

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لیا گیا تھا۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ خاتون بیٹے کی خواہش مند تھی لیکن تیسری بیٹی کے پیدائش پر افسردہ ہوکر اس نے جنرل اسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون نے لیبر روم کے واش روم کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگائی جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہوگئیں اور اب خاتون تشویشناک حالت میں نیورو ایمرجنسی میں داخل ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے جس کے سربراہ یورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button