حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر29 ستمبرکو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدمیلادالنبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کررہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12ربیع الاول 29ستمبر کو ملک میں عام تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں، ملک بھر میں مختلف شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔
سرورکائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے، ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔
واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے