تازہ ترینخبریںکاروبار

پاک قازقستان تجارتی معاہدہ : اہم پیشرفت سامنے آگئی

نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے کہا ہے کہ پاکستان قازقستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی توثیق جلد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور قازقستان نے تجارت، معیشت، توانائی اور دیگر شعبوں میں وسیع تر تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں نگراں وزیرتجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے قازقستان کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے بتایا کہ قازقستان مرکزی ایشیائی ممالک میں سب سے بڑا معاشی حجم رکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی توثیق جلد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور دوا سازی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی پاسداری کی گئی ہے، اس موقع پر قازقستان کے سفیر نے ترکمانستان کے ذریعے اقتصادی تعاون کو فروغ کی دعوت دی۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے کہا کہ قازقستان کے وزیر تجارت نے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، قازقستان کے وزیرتجارت کو تاجروں کے ساتھ دورے کی دعوت دینگے۔

نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں شہر با شہر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھی معاہدہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button