تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

بچوں کی کمزور بینائی تیز کرنے کے لیے یہ گھریلو نسخہ آزمائیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کی کمزور بینائی تیز ہوجائے اور اسے اسکول میں کسی پریشانی کا سامانہ نہ کرنا پڑے تو آپ بھی یہ آزمودہ نسخہ استعمال کرسکتے ہیں۔

اسکول کے بچوں میں نظریں کمزور ہونے کی بیماری عام ہے جس سے نہ صرف انھیں پڑھائی کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کمزور بینائی ان کے سیکھنے کے عمل میں بھی رکاوٹ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال سے تعلق رکھنے والی بچوں کی ماہر امراض ڈاکٹر سیما آفتاب کا کہنا ہے کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کافی سود مند ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر بچوں کو گاجر کھلائیں جو بینائی کے مسائل کو روکنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔

فطری طریقہ علاج کے لیے معروف ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ اس مرض کا فوری گھریلو علاج موجود ہے، آپ کے کچن میں آسانی سے یہ چاروں چیزوں دستیاب ہوتی ہیں جنھیں بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کرکے نظروں کی کمزوری کو دور کا جاسکتا ہے۔

چاروں اجزا بادام، سونف، دکھنی یا سفید مرچ اور مصری کو ہم وزن ملا کر سفوف تیار کرلیا جائے اور رات میں ایک چائے کا چمچ استعمال کیا جائے جبکہ کم از کم آدھے گھنٹے تک پانی کا استعمال نہ کیا جائے، اس طریقے سے بھی نظر کی کمزوری کو دور کیا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ پہلے 12 سے 16 سال کی عمر کے بچوں میں یہ بیماری پائی جاتی تھی مگر آج کل الیکٹرونک گیجٹس سمیت موبائل کے استعمال نے نظروں کی کمزوری کے مسائل کو کافی بڑھاوا دیا ہے، اب 6 سال کے بچے بھی اس بیماری کا شکار ہوتے نظرآرہے ہیں۔

چاہے یہ جینیاتی مسئلہ ہو یا موبائل اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے یہ بیماری بچوں میں آئی ہو، اگر آپ کے بچے بینائی کے مسائل سے دوچار ہیں تو ڈاکٹرز کی جانب سے بتائے گئے ان نسخوں کو آزمائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button