تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

کیا سلاجیت ویاگرا کی طرح کام کرتی ہے ؟ جانیئے تفصیلات

لوگوں کو سلاجیت کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں ہیں۔ دراصل اس میں موجود معدنیات جسم کی کمی کو پورا کرتے ہیں ‘جس کی وجہ سے جسم کی حرارت بڑھنے کی وجہ سے خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے۔ لیکن یہ ویاگرا کی طرح کام نہیں کرتا۔’

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وحید معراج کہتے ہیں کہ ‘اس میں آئرن، زنک اور میگنیشیم سمیت 85 سے زائد معدنیات پائے جاتے ہیں۔ ان سارے معدنیات کی وجہ سے انسانی جسم کے خون کے دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور قوتِ مدافعت میں بہتری آتی ہے۔’

وہ مزید کہتے ہیں کہ ‘اس کے استعمال سے انسان کے اعصابی نظام میں بہتری آتی ہے جس کی وجہ سے یہ الزائمر، ڈپریشن اور دماغ کے لیے مفید ہوتا ہے۔’

ڈاکٹر معراج کہتے ہیں کہ ‘چوہوں پر کیے گئے ٹیسٹ سے ان کے شوگر لیول پر مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں اس وجہ سے یہ شوگر کے علاج کے لیے بھی مفید ہے۔’

اس کے علاوہ وہ کہتے ہیں کہ ہڈی و جوڑ کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

سلاجیت کے نقصانات کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ‘اچھی طرح سے فلٹر نہ ہونا اس کے نقصانات میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال بھی صحت کے لیے مضر ہے۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button