Uncategorized

کوشش کرینگے اچھا ہدف دیں. بابراعظم

دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کےلئے میدان میں اتر گئی .
پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی .
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے ہم کوشش کریں گے کہ اچھا ہدف دیں اور اس کا دفاع کریں ۔ ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے ، ہمیں کنڈیشنز کا پتہ ہے ،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی .
پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل 5 فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست ہے اور اس مرتبہ قومی کرکٹ ٹیم کے تیور بھی جیت کے علاوہ کچھ اور نہیں ہیں. بولنگ ہویا بیٹنگ پاکستان نے ابھی تک پاور پلے میں بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button