Uncategorized

آسٹریلیا پر شکنجہ سخت، دوپاکستانی شاہین فٹ ہو گئے

ٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو فٹ قرار دیدیا گیا ڈاکٹرز نے دونوں کھلاڑیوں کو معائنے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔ شائقین کرکٹ آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دونوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا تھا لیکن قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پریکٹس میں شریک نہیں ہوئے۔ ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فلو اور معمولی بخار ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button