تازہ ترینخبریںپاکستان

دارالحکومت میں یاد گار شہداء تعمیر کی جائیں، صادق سنجرانی کا وزیراعظم کو خط

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں یاد گار شہداء تعمیر کی جائیں، شہدائے ملت کی تصاویر اور پاکستانی پرچم بھی نصب کیے جائیں۔

صادق سنجرانی نے خط میں کہا کہ اس دھرتی کے استحکام اور بقاء کے لئے ہمارے شہداء کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں، ہمارے شہداء ہمارے محسن ہیں، پاکستان میں امن و امان ہمارے بہادر شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم پر فرض ہے کہ شہداء کو عوام، نوجوان نسل کے دلوں میں زندہ رکھیں، امید ہے کہ آپ جلد از جلد اس ضمن میں ہدایات جاری کریں گے، یہ ان بہادر شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی کاوش ہوگی۔

قائم مقام صدر نے خط میں لکھا کہ حکومت وفاقی سطح پر صوبائی دارالحکومتوں میں یادگار شہداء کے قیام کو یقینی بنائے، ہوائی اڈوں، سرکاری عمارات اور دیگر مقامات پر شہداء کی تصاویر اور پاکستانی پرچم نصب کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button