تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ذہنی معذور بچی کو پڑوسی نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

جنسی درندے نے ذہنی معذور بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریات اتردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا جہاں ’اسپیشل چائلڈ‘ کو پڑوسی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوتے ہوئے 20 روپے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے پڑوس میں نابالغ لڑکی کی بار بار عصمت دری کی اور اس گھناؤنے فعل کے بعد پیسے چھوڑ گیا۔

لواحقین کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزم ان کے ساتھ والے گھر رہتا تھا جو چھلانگ لگا کر ان کی چھت پر آیا اور لڑکی کی عصمت دری کی۔

اگلے دن جب ملزم مکروہ فعل کے لیے دوبارہ چھت پر آیا تو لڑکی کی بڑی بہن نے دیکھ لیا جس پر وہ فوراً موقع سے فرار ہوگیا۔

جوائنٹ پولس کمشنر آنند پرکاش تیواری نے کہا کہ اس معاملے میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی ہے، اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لواحقین کی بہن کے مطابق اس نے دیکھا کہ ملزم اس کی چھوٹی بہن پر حملہ کرتے ہوئے ان کی چھت میں گھس گیا۔ خاندان کے دیگر افراد نے بتایا کہ ملزم تین دن تک اس کی عصمت دری کرتا رہا اور ایک موقع پر اس پر 100 روپے پھینکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button