تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا طرز زندگی؟

ایلون مسک کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے جن کی زیر ملکیت دنیا کی کئی معروف کمپنیاں ہیں جن میں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر نمایاں ہیں لیکن ان کا طرز زندگی کیسا ہے اس بارے میں جان کر لوگ حیران رہ جائیں گے۔

ایلون مسک کے پاس تو ایک نیا میٹریس بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا وہ کسی ارب پتی کی طرح زندگی نہیں گزارتے، وہ تو اکثر حد غربت سے نیچے رہنے والوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کیا ہم 40 ہزار ڈالرز کے انتہائی غیر محفوظ گھر میں نہیں رہتے؟ جہاں پڑوسی ہماری فلمیں بناسکتے ہیں اور وہاں کوئی سیکیورٹی بھی نہیں، جہاں میں 8 دن تک پینیٹ بٹر ہی مسلسل کھاتی رہی۔

ایلون مسک نے مئی 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر اور بیشتر اثاثوں کو فروخت کردیں گے تاکہ مریخ میں انسانی کالونی کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں اور اپنے لیے کوئی گھر نہیں رکھیں گے۔ اس وقت وہ 50 ہزار ڈالرز کے ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں جس کو انہوں نے اسپیس ایکس سے کرائے پر لیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی امیر ترین شخصیت کے بارے میں یہ انکشاف ان کی گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گریمز نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاس اینجلس میں رہائش کے دوران میٹریس کی سائیڈ پر ایک سوراخ کو دریافت کیا۔ اس موقع پر نئے میٹریس کو خریدنے کی بجائے ایلون مسک نے مشورہ دیا کہ اس پرانے میٹریس کو ہی گھر میں رکھیں۔

گریمز نے یہ بھی بتایا ایلون مسک کافی احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں مگر وہ درست کام کرتے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ وہ پیسوں کا ذخیرہ کر رہے ہیں، مگر یہ درست نہیں وہ اپنا سب کچھ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خرچ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button