تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نشئی بھائی کو بہن نے ڈنڈے مار مار کر ہلاک کر دیا

پولیس نے نشے کے عادی بھائی کو قتل کرنے والی بہن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا.

یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں پیش آیا ۔

پولیس حکام کے مطابق شالیمار کے علاقے میں بہن نے ڈنڈے مار کرنشئی بھائی کو قتل کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حمزہ کا اپنی بہن عینہ کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا ۔جس پر اس نے چھاتی پر ڈنڈے مارے ۔

پولیس حکام کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ حمزہ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button