تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کیا فوج آپ کے وٹس ایپ میں جاسوسی کر رہی ہے ؟ حقائق کیا ہیں ؟ جانیے

کیا فوج آپ کے وٹس ایپ میں جاسوسی کر رہی ہے ؟ حقائق کیا ہیں ؟ جانیے

گزشتہ ماہ واٹس ایپ گروپس میں ایک میسج الرٹ جاری ہے جس میں بھیجے جانے والے ایک میسیج میں یہ لکھا گیا تھا کہ ”تمام گروپ ایڈمنز اور ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آرمی سیکرٹ ایکٹ (Army Secret Act) 17مئی سے نافذ ہو چکا ہے۔“

میسیج میں مزید کہا گیا کہ اب سے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خفیہ ایجنسیاں پاکستان بھر میں واٹس ایپ گروپس کی نگرانی کریں گی اور جو بھی فوج یا حکومتی اداروں پر تنقید کرتا ہوا پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جہاں پاکستان کی ریسرچ ٹیم نے اس بارے میں اپنی تحقیقات مکمل کی اور آخر کار اس نتیجے پر پہنچے کہ اس میسج میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔

جہاں پاکستان کی ریسرچ ٹیم کو ایک وکیل اور ڈیجیٹل رائٹس ایکٹوسٹ نگہت داد نے اس دعویٰ کی تردید کی ہےکہ پاکستان میں آرمی سیکرٹ ایکٹ کے نام سے ایک نیا قانون نافذ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ2 قانون ہیں جنہیں آفیشل سیکرٹس ایکٹ1923ء اور پاکستان آرمی ایکٹ1952ء کہا جاتا ہے۔

آفیشل سیکرٹس ایکٹ1923ءجاسوسی سے متعلق قانون ہے جبکہ آرمی ایکٹ1952ء فوجی اہلکاروں اور کچھ معاملات میں عام شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دیتا ہے۔

ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ”واٹس ایپ گروپس مانیٹر کئے نہیں جا سکتے،ٹیکنالوجی کے اپنے ڈیزائن کی وجہ سے، کیونکہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ (end-to-end encrypted)ہوتے ہیں، اگر کوئی ایسی ٹیکنالوجی آپ کی اتھارٹی کے پاس ہے جس میں وہ واٹس ایپ کو مانیٹر کر سکتے ہیں تب بھی ایسا کوئی خاص قانون نہیں ہے جو انہیں ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہو۔

اس کے علاوہ ، جہاں پاکستان نے آفیشل سیکرٹس ایکٹ1923 ء بغور پڑھا اور اسے ایسی کوئی دفعات نہیں ملیں جو حکام کو واٹس ایپ گروپس کی نگرانی کرنے یا گروپ ممبران سے پلیٹ فارم پر ہونے والی نجی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرنے کی اجازت دیتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button